اسحاق ڈار کے گرد گھیرا تنگ،نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب متحرک

اسحاق ڈار کے گرد گھیرا تنگ،نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب متحرک


اسلام آباد(24نیوز) اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرانےکے لئے نیب دوبارہ متحرک ہو گئی۔ نیب نے وزرات داخلہ کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے نیب کا وزرات داخلہ کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ، نیب خط کا ڈرافٹ تیار کرلیاگیا۔ خط میں اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دینے کا عدالتی فیصلہ بھی شامل ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ عدالت وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔ نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے امیگریشن حکام کو ائیر پورٹ پر گرفتاری میں آسانی ہوگی، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہے اور وہ بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک روپوش ہیں۔

  نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کو آئیندہ ہفتے خط لکھا جائے گا۔