مجھ سے وعدہ کرو نواز شریف کا قدم قدم پر ساتھ دوگے: مریم نواز

مجھ سے وعدہ کرو نواز شریف کا قدم قدم پر ساتھ دوگے: مریم نواز


ہری پور (24نیوز) مجھ سے وعدہ کرو نواز شریف کا قدم قدم پر ساتھ دوگے ، نواز شریف سے ہونے والی ناانصافی کا بدلہ لوگے، بتاؤ کہ نواز شریف کا ساتھ دو گے، اگر کام کیا ہوتا تو ذلت آمیز شکست آپکا مقدر نہ بنتی۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور  میں جلسے سے خطان کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ، کوئی کام کیا ہوتا تو امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا، شکست مخالفین کا مقدر کیوں نہ بنے، انہوں کیا کیا؟ ، پارلیمنٹ کو گالی کس کو گالی ہے؟ مخالفین کے چہروں پر بارہ ایسے ہی نہیں بجے، ، نواز شریف عوام میں گئے تو کایا پلٹ جائے گی، نواز ،آئندہ عام انتخابات میں عوام ن لیگ کو کامیاب کریں گے، ،خالی کرسیاں کبھی ووٹ نہیں دیتیں، ،2018 میں ناکامی ہوئی تو ووٹ کا رونا نہ رونا ،یہ محبتیں نواز شریف کی برسوں کی کمائی ہیں ،اقامہ اور پاناما کا شور کرنے والے خالی کرسیوں کو رورہے ہیں،اقامہ کے سزاوار محبتیں سمیٹ رہے ہیں ، نواز شریف جہاں کھڑے ہوتے ہیں عوام کا سمندر آجاتاہے ،لاہور میں سازشیوں کی بٹالین عوام سے مار کھا گئی، مریم نواز ،ن لیگ کے خلاف ساری سازشیں ناکام ہوئیں۔

ہری پور میں جلسہ عام میں عوام سے سوال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف سے ہونے والی ناانصافی کا بدلہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف بجلی کے منصوبے لگارہے تھے تب آپ کنٹینرپرگالیاں دے رہے تھے، اگرچارپانچ سال کام کیا ہوتا توامپائرکی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا،شکست آپ کا مقدرہے پچھلے 4سال میں کیا کیا؟،ناکامی کا بدلہ پارلیمنٹ کوگالی دے کرلیا گیا،آپ بتائیں پارلیمنٹ کوگالی کس کوگالی ہے؟۔