”اللہ کے نام پر دے دو بچے“اسلام آباد میں گداگروں کی بھرمار،شہری پریشان


اسلام آباد (24نیوز)گداگری ایک بڑھتا ہوا پیشا بنتا جارہا ہے ملک کے مختلف حصوں کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی فقیروں کی بھرمار،، انتظامیہ بے بس ہو کر رہ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں داخل ہوں تو اللہ کے نام پر دے دو بچے۔مولا خوش رکھے گا مدد کرتے جاﺅ، کی صدائیں ہر ٹریفک اشارے پر آپ کا استقبال کریں گی،ایسی آوازیں آپ کو ہر چوک سٹاپ اور بازاروں میں ملیں گی جہاں مختلف لوگ بھیک مانگتے ہوئے آپکو نظر آئینگے جن میں سے آدھے تو ضرورتمند ہونگے باقی لوگ پیشہ ور گداگری کرتے نظر آئیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہر جگہ بڑھتے ہوئے فقیروں نے جہاں عوام کو تنگ کیا ہوا ہے وہان پر انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت بھی پیش کر رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس مسئلے کو حل کرنا چاہئے ،اسلام آباد کی سڑکوں پر گداگر مافیا نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، اس مافیا کا تشویش ناک حد تک اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔