گوجرانوالہ: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی سیمنار کا اہتمام


گوجرانوالہ (24 نیوز) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سرکاری سکول میں ٹریفک آگاہی کے لئے سکاؤٹ طلبا و طالبات کے لئے آگاہی سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سٹی ٹریفک پولیس نے سیمینا اور واک کا اہتمام کیا۔ طلباء و طالبات نے انعامات بھی وصول کئے۔ آگاہی سیمنار میں بچوں کو ٹریفک کی آگاہی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئےگئے۔ طلباء و طالبات نے ٹریفک قوانین کے بارے میں بتا کر انعامات بھی وصول کئے۔

تقریب میں سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ پنجاب سکاؤٹس کے سیکرٹری محمد طارق قریشی اور مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمنار کے بعد واک بھی کی گئی جس میں سفر کے دوران کس طرح ناصرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانیں محفوظ کی جائیں کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد نواجون نسل میں ٹریفک قوانین کا احترام، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور سفر میں احتیاطی تدابیر کی آگہی دینا تھا۔