بھارت نے پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دیدی


شارجہ (24 نیوز) شارجہ میں بھارت نے پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں بھارت نے پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 309 کا ہدف بھارت نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے تھے، جس میں کپتان نثار علی کی 47 رنز کی اننگ قابل ذکر تھی۔

  بھارت نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 39 ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے سنیل رامیش 93، اجے ریڈی 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔