آصف زرداری سے راجہ پرویز اشرف کی ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو


لاہور (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، عزیز الرحمان چن، عبد الرحمان اور فیصل میر کی ملاقات ، پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور 5 فروری کے جلسے کی تیاریوں پر مشاورت بھی کی گئی۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 5 فروری کو ایک بڑا جلسہ کرے گی، جیالے اور کارکن جلسے میں بھرپور شرکت کرکے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ لاہور پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، یہاں جلسہ انکے لیے فخر ہے، ماضی میں بھی لاہوریوں نے بے نظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار بھٹو شہید کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔