"ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، بچوں کی کفالت کا بھی اعلان"



ساہیوال (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال آمد، واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ساہیوال میں ٹیچنگ ہسپتال کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعےکا فوری نوٹس لے لیا ہے۔جےآئی ٹی تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی،جےآئی ٹی بنادی ایڈیشنل آئی جی سربراہی کرینگے، ملوث اہلکاروں کو  سزا دیں گے،جےآئی ٹی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کریگی، گرفتار اہلکار سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے،بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میانوالی کے دورے پر گئے ہوئے تھے جہاں سے واقعہ کا علم ہونے کے بعد وہ فوری طور پر ساہیوال پہنچے جہاں انھوں نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی بچوں کی عیادت کی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔