امریکی صدر کی پیشکش مسترد ...

امریکی صدر کی پیشکش مسترد ...


واشنگٹن ( 24 نیوز ) ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحد پر دیوار کی تعمیرکے لیے 5.7 بلین ڈالرکے فنڈ کے عوض تارکین کو 3 سال ملک میں رہنے کی اجازت دینے کی پیشکش، اپوزیشن نےپیشکش مسترد کردی۔

امریکا کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے پیش کردہ پیشکش کو مسترد کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشکش کی تھی کہ دستاویزات کے بغیر ملک میں رہنے والے تارکین کو عارضی طور پر تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے ڈیموکریٹس کو میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالر کے بل کی منظوری دینا ہوگی۔

امریکی صدر نے پیشکش کی کہ بغیر دستاویزات امریکا آنے والے مہاجرین،  بچوں اور ایسے افراد جنہیں عارضی تحفظ ملنے کا اسٹیٹس حاصل ہے، انہیں تین سال کے لیے قیام کی اجازت ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزیدے کہا کہ فریقین کو اس منصوبے کو مان لینا چاہیے اور یہ عقل کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی جانب سے شٹ ڈاؤن امریکا کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ہے جو 28ویں دن میں داخل ہوچکا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer