دنیا کے سب سے بڑے جہاز کا کامیاب سپیڈ ٹیسٹ

دنیا کے سب سے بڑے جہاز کا کامیاب سپیڈ ٹیسٹ


(24 نیوز) دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ہوائی جہاز کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے ۔

 مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی جانب سے دو سال قبل متعارف کروائے جانے والا یہ طیارہ30ہزارفٹ بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ مسافروں کو خلاء میں بھیجنے کے بھی کام آئے گا جو کہ ہاورڈ ہیوزایچ فورہرکو لیس طیارے سے بھی کئی گنا بڑا ہے جس کے ذریعے چھوٹی خلائی شٹل کو مدارمیں بھیجا جا سکے گا۔

اسٹریٹو لانچ سسٹمز کا تیارکردہ یہ ہوائی جہاز اپنی پیٹھ پر راکٹ سوار کرکے اسے بالائی فضا کے قریب لے جائے گا جہاں سے راکٹ داغنا آسان ہوگا۔ ماہرین نے طیارے کے تمام تر نظام کا جائزہ لیا ہے اور آزمائشی طور پر پورا طیارہ اچھی طرح کام کررہا ہے۔ طیارہ اگلے برس مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer