آر ٹی ایس آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہوگا یا نہیں ؟ جانئے

آر ٹی ایس آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہوگا یا نہیں ؟ جانئے


اسلام آباد (24 نیوز) آر ٹی ایس آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہوگا یا نہیں، الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس کے استعمال پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد تجاویز پارلیمنٹ کو بھیجی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں آرٹی ایس کی ناکامی پر الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا تھا لہذا آئندہ عام انتخابات میں آر ٹی ایس کے استعمال کے حوالے سے نظرثابی کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے الیکشن کمیشن آر ٹی ایس کےاستعمال پر فیلڈ سٹاف سے مشاورت کرے گا، الیکشن کمیشن کی لیگل فریم ورک کمیٹی فیلڈ سٹاف سے مشاورت کریگی جبکہ ریجنل الیکشن کمشنرز،ضلعی الیکشن کمشنرز سے مشاورت کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن فیلڈ سٹاف کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کرےگا،فیلڈ سٹاف سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن آر ٹی ایس پر تجاویز پارلیمنٹ کو بھجوائےگا، تجاویز میں آر ٹی ایس کے استعمال اور درپیش مشکلات کے حوالے سے تجاویز میں آگاہ کیا جائے گا۔