بارش اوربرفباری، سردی کو پھرٹھنڈ لگ گئی

بارش اوربرفباری، سردی کو پھرٹھنڈ لگ گئی


اسلام آباد (24 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کو ایک بارپھر ٹھنڈ لگ گئی۔ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نےمزید بارشوں اوربرفباری کی پیش گوئی کردی۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں بادل جم کربرس پڑے، جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔  راولپنڈٰی،اٹک، کھاریاں، جہلم، سرگودھا، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بلوچستان میں بھی طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا اورگزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش پسنی اورپھرخضدار میں ہوئی۔۔کوئٹہ،لسبیلہ، ژوب اوربارکھان میں بھی جل تھل ایک ہوگیا، قلات میں برفباری بھی ہوئی۔

سکھر میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا، کنڈیارو، کندھ کوٹ، ٹھل میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی۔ جیکب آباد اور گھوٹکی میں بارش سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش سےسردی بڑھ گئی جبکہ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش نے نظارے نکھاردیئے۔

دوسری طرف مری، ایبٹ آباد، چلاس اورگلیات میں برف باری سے لطف اندوزہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعدادان علاقوں میں موجود ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دوروزبھی جاری رہے گا اورآئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہورڈویژن کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوگی۔