جعلی نکاح کر کے 2 سال تک زیادتی کی، خاتون کا جعلی پیر پر الزام

جعلی نکاح کر کے 2 سال تک زیادتی کی، خاتون کا جعلی پیر پر الزام


ملتان (24 نیوز)  سکندرآباد میں جعلی پیر نے 25سالہ خاتون سے جعلی نکاح کرکے 2 سال تک قید رکھا، خاتون نے الزام عائد کیا کہ جعلی پیر نے 2 سال تک اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا، خاتون نے  قید سے بھاگ کر پولیس کو 15پراطلاع دی۔  

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقےسکندرآباد میں جعلی پیر  نے 25 سالہ خاتون سے جعلی نکاح کرکے مبینہ مسلسل 2 سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کاالزام عائد کیا کہ جعلی پیر عبدالغفور نے زبردستی جعلی نکاح کر کے 2سال تک قید میں رکھا، تھانہ سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر جعلی پیر کے بھائی اور بیٹے کوگرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قید رکھنے اور مبینہ زیادتی کرنے والے جعلی پیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس سے قبل خاتون نےجعلی پیر کی قید سے بھاگ کر پولیس کو 15 پر اطلاع دی، پولیس تھانہ سٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ عرشیہ کو تحویل میں لے کر جعلی پیر کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer