نوجوت سنگھ سدھو کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خط

نوجوت سنگھ سدھو کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خط


نئی دہلی (24 نیوز) بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خط، خط میںسدھو نے وزیراعظم عمران خان کو کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا، سدھو نے خط میں مطالبہ کیا کہ کوریڈور پر ترقیاتی منصوبوں کے وقت کرتارپور کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے، کوریڈور پر روایتی بازار بنائے جائیں، جس سے زائرین سودا سلف لے سکیں۔  کوریڈور میں پکی سڑکیں بنانے سے گریز کیا جائے تاکہ پیدل چلتے ہوئے مقدس مٹی پر قدم رکھنے کا شرف حاصل ہو۔ خط میں مزید مطالبہ کیا کہ زائرین کے لیے بنائے جانیوالے بازار اور دیگر سہولیات، گھر ماحول دوست ہونا چاہیے۔اس مقدس زمین پر مقامی پھل اور سبزیاں کاشت کی جائیں جو زائرین کیلئے لنگر میں استعمال کیے جائیں، صفائی ستھرائی کا خاص بندوبست کیا جائے اور کچرا اٹھانے کا مناسب انتظام بھی کیا جائے۔