بالی وڈ فلم میں اکسٹھ سالہ ہیروئن کی انٹری

بالی وڈ فلم میں اکسٹھ سالہ ہیروئن کی انٹری


دہلی(24نیوز) بالی وڈ میں ہیروئن کی عمر ہمیشہ کم ہی تصورکی جاتی ہے لیکن اکسٹھ سالہ ڈمپل کپاڈیہ سب کو غلط ثابت کرنے چلی ہیں۔ جی ہاں آنے والی فلم میں ڈمپل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ 

 ڈمپل کپاڈیہ کی بالی وڈ میں پہلی انٹری نے  ایسی دھوم مچائی کے پھر ہر کوئی ان کا دیوانہ ہو گیا۔ ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی ڈمپل نے شادی اور دوبچوں کے بعد بھی کام جاری رکھا۔اکسٹھ سالہ ورسٹائل اداکارہ آج بھی اسکرین پر کمال کی اداکاری سے سب کے دل جیت لیتی ہیں ۔خبر آئی ہے کہ ڈمپل ایک طویل عرصہ بعد مین لیڈ میں نظر آئیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سنی لیون کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسترا میں ڈمپل بھی مین لیڈ میں کاسٹ کی گئی ہیں۔رنبیر کے مطا بق ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito