بلیک لسٹ میں شامل لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری


اسلام آباد(24نیوز) پاسپورٹ اینڈ امیگریشن دیپارٹمنٹ نے بلیک لسٹ کا قانون ختم کرنے کی سمری تیار کر لی ہے ۔ ڈی جی پاسپورٹ عامر علی احمد نے بلیک لسٹ سے متعلق رپورٹ مانگ لی ۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ کالا قانون ختم ہونے سے ہزاروں افراد کو فائدہ ہوگا۔

سمری  کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے بلیک لسٹ کا قانونی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  بلیک لسٹ ایک کالا قانون ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ عامر علی احمد نے بلیک لسٹ سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔ کالا قانون ختم ہونے سے بلیک لسٹ میں شامل ہزاروں افراد کو فائدہ ہوگا۔

پڑھنا مت بھولیں: ڈیمز کی تعمیر کےلیے پاکستانیوں کا بڑھ چڑھ کر حصہ

 ذرائع  کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ میں بلیک لسٹ کا سب سے زیادہ ناجائز استعمال پولیس نے کیا۔لوگوں کو بے جا تنگ کرنے کے لئے مختلف اضلاع سے ڈی پی اوز بغیر کسی ٹھوس جواز کے لوگوں کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرواتے رہے۔ بلیک لسٹ ختم ہونے سے صرف پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہی ایف آئی اے کو کاروائی کا اختیار ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔