بلاول کا مشن کیا ہے؟


لاہور( 24نیوز )چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان بچانے کے لیے نکلے ہیں ،پیپلزپارٹی نظریاتی بحران ختم کرے گی،بی بی شہید کا مشن ضرور پورا ہو گا۔

قصور پہنچنے پرکارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری نے بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی۔،چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کشمیرچوک میں خطاب کیا،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی یوٹرن لیتی ہے اور نہ ہی شو بازی کرتی ہے،پارلیمنٹ میں پہنچ کر آئین مضبوط کریں گے، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جدوجہد کو ظلم،نفرت،بیروز گاری اور عوامی مسائل کے خلاف جنگ قرار دیا ،ان کا کہنا تھا اقتدار میں آ کر بھوک مٹاو¿ پروگرام کا آغاز کریں گے،کسانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

ن لیگ اورپی ٹی آئی کی نظریاتی نہیں بلکہ ذاتی لڑائی ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کی قصور آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد میں موجود تھی جو وزیر اعظم بلاول کے نعرے لگا رہے تھے۔