عدالت نے عابد باکسر کو بڑی خوشخبری سنادی


لاہور(24نیوز) ٍسیشن کورٹ لاہور نے عابدباکسر کی دس مقدمات میں چاراگست تک ضمانت منظورکرلی۔ عابدباکسرکاکہناہے کہ وہ اپنی بے گناہی عدالت میں ثابت کردیں گے۔

قتل اوردھوکہ دہی سمیت متعددمقدمات میں ملوث عابدباکسرکو ایڈیشنل سیشن شاہدمنیرکی عدالت میں عابدباکسرکوپیش کیاگیا۔قتل اورفراڈکے مقدمات میں پچاس، پچاس جب کہ دیگرمقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عدالت نے ضمانت منظورکی۔مجموعی طورپردس مقدمات میں چار اگست تک ضمانت منظورکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عابد باکسر نے شہباز شریف پر سنگین الزامات لگادیئے

عابدباکسر کے وکیل کاکہناتھا کہ عابدباکسربےقصورہیں عدالت میں ثابت کریں گے۔عابدباکسر نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظورہوگئی ہے۔عابدباکسرکی عدالت میں پیشی کے وقت سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔