الیکشن،لاہور میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے

الیکشن،لاہور میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے


لاہور(24نیوز)الیکشن قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن رہے ہیں،لاہور میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں بینرز لگانے پر جھگڑا ہوگیا،ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پیپلزپارٹی کے جلسے پر ہلہ بول دیا۔
ملک میں پچیس جولائی کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں،الیکشن کی گہما گہمی ہر سو ہے،سیاسی مخالفین کے درمیان لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات بھی زور پکڑ رہے ہیں۔
لاہور میں کینال روڈ پر ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں بینرز لگانے پر جھگڑا ہوا، ن لیگ کے کارکنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ان پر فائرنگ کی،فائرنگ کرنے والا شخص گاڑی میں سوار تھا۔۔ن لیگی کارکن اس واقعہ کے خلاف سراپا احتجاج بھی رہے۔

 یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔  چھیڑ خانی سے منع کرنا خواجہ سرا کی سزائے موت بن گئی

ملتان میں تحریک انصاف کے کارکن پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے الجھ پڑے،این اے157میں پیپلزپارٹی کا جلسہ جاری تھا، پی ٹی آئی کارکنوں نے فائرنگ کی،موسیٰ گیلانی کے خطاب کے بعد ان کی گاڑی پر ڈنڈے برسائے۔
علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پرامن الیکشن چاہتی ہے,کارکنوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ پرامن رہیں۔