فیفا ورلڈ کپ کا بہترین گول کس نے کیا؟ فیصلہ ہوگیا!

فیفا ورلڈ کپ کا بہترین گول کس نے کیا؟ فیصلہ ہوگیا!


ماسکو(24نیوز) عالمی فٹبال چیمپئینز فرانس نے ایک اور عزاز اپنے نام کرلیا۔ فرانس کے کھلاڑی بینجمن پاوارڈ کا ارجنٹینا کے خلاف گول ٹورنامنٹ کا بہترین گول قرار دیا گیا۔

ورلڈ کپ چیمپئینز فرانس کے ڈیفینڈر بینجمن پاوارڈ نے گول آف ڈا ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ عالمی فٹبال کپ کے کواٹر فائنل مقابلے میں ارجنٹینا کے خلاف بینجمن پاوارڈ کا شاندار گول فیفا کی اون لائن ووٹنگ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکروبیٹک اسٹنٹ کے دوران لڑکی کا ہاتھ چھوٹا اور پھر ایسا کیا ہوا کہ ججز کی چیخیں نکل گئیں؟ جانیے

فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ میں اسکور ہونے والے 169 میں سے 18 بہترین گول شارٹ لست کیے گئے تھے ۔ اس میچ میں فرانس کے خلاف ارجنٹینا کے کھلاڑی ڈی ماریہ کا گول بھی شامل تھا۔ 'فرانس کے کھلاڑی بینجمن پاوارڈ کا کہنا ہے کہ یہ گول انکی ورلڈ کپ کی سنہری یادوں مین سے ایک ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔