ایم کیو ایم نے پھر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا

ایم کیو ایم نے پھر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا


کراچی( 24نیوز ) ایم کیو ایم نے پھر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا،کنوینرخالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ لسانیت نہیں انتظامی بنیادوں پرصوبے بننے چاہئیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا دورہ کیا ہے، ایم کیو ایم کنوئیر خالد مقبول صدیقی ایک بار پھر الگ صوبے کی حمایت کرتے ہوئے بولے کہ لسانیت نہیں ایڈمنسٹریشن بنیادوں پر صوبے بننے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کا مشن کیا ہے؟

فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی، معیشت اور خارجہ پالیسی نئی حکومت کیلئے بڑے چیلنج ہیں، منتخب ہونے کے بعد آئی ایم ایف ان کا پھولوں سے استقبال کریگا، متحدہ کا وزیراعلیٰ ہوتا تو 20 ارب روپے کراچی کو ملتے۔تقریب میں فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید مظہرعلی ناصر سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔