پنڈی بوائے شیخ رشید کی مہم کون چلا رہا ہے؟

پنڈی بوائے شیخ رشید کی مہم کون چلا رہا ہے؟


راولپنڈی( 24نیوز )ماضی کے مقابلے میں موجودہ انتخابات میں امیدواروں کی تشہیری مہم زیادہ ترپبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہورہی ہے۔ لیکن راولپنڈی میں رکشے پنڈی بوائے کی کمپین چلانے لگے۔

راولپنڈی کی چھوٹی بڑی سب ہی شاہراہوں پر رکشے چلتے ہوئے نظرآتے ہیں،آجکل ان تمام رکشوں پر صرف ایک ہی شخص کے پوسٹرزآویزاں ہیں اوروہ کوئی اورنہیں بلکہ پنڈی بوائے شیخ رشید ہیں۔

یہ رکشے گلی کوچوں میں جہاں بھی جاتے ہیں شیخ رشید کی سیاسی کمپین خود بخود ہی ہورہی ہے۔ان رکشے والوں نے پیسے لیے ہیں یا یہ ووٹ بھی شیخ رشید کو ہی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  بلاول کا مشن کیا ہے؟

پنڈی کے تمام بازاروں اور گلی کوچوں میں چلتے رکشے نہ صرف سواریاں اٹھا رہے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ شیخ رشید کی تشہیری مہم میں بھی کلیدی کردارادا کر رہے ہیں۔