پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے:شہباز شریف


پشاور( 24نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے ، الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نیب صرف اور صرف ن لیگ کو دیوار سے لگانے کیلئے کارروائیاں کررہا ہے،پورا لاہور نواز شریف کے استقبال کےلئے امڈ آیاتھا،نوازشریف کی آمد کے موقع پرنگران حکومت نے سیکڑوں لوگوں کوگرفتارکیا،پاکستان میں دائمی امن قائم نہیں ہوگا تو غربت کا خاتمہ خواب بن کررہ جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی بوائے شیخ رشید کی مہم کون چلا رہا ہے؟

انہوں نے کہا ہے کہ دعا ہے اللہ پاکستان میں امن قائم کرے،بلورخاندان کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں،امن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے شرط اول ہے،امن کے بغیرپاکستان میں خوشحالی نہیں آسکتی،دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے آخری حدتک جاناہوگا۔

یاد رہے شہباز شریف آج سوات اور فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔