اوور سیز کے بچوں کیلئے جدید کالج یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اوور سیز کے بچوں کیلئے جدید کالج یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا


اسلام آباد( 24نیوز )سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کیلئے وفاقی حکومت نے جدید تعلیمی نظام کے تحت کالج یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، سیکٹر ایف الیون ٹو میں تینتیس کنال رقبے پرتعمیرکا آغاز کر دیا گیا۔

اوپی ایف نے سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو پاکستان میں اعلی تعلیم کی فراہمی کاعزم کیا ہے،جدید یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اسلام آباد کے سیکٹرایف ٹو الیون میں رکھ دیا گیا،جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم مہیا کی جائے گئی۔

سیکریٹری سمندر پار پاکستانی ڈاکٹر محمود ہاشمی پوپلزئی کا کہناہےکہ یونیورسٹی میں جدید دور کے تقاضوں کے تحت بزنس ایڈمنسٹریشن ، مینیجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنسزاورمیڈیا سٹدڈیزکی ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔

او پی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹرعامر شیخ نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کی نوجوان نسل خود کو زیور تعلیم سے آراستہ نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے:شہباز شریف

کالج ،یونیورسٹی میں 70 کلاس رومز، 5 لیبارٹریز، لائبریری ، 2400 طالب علموں کیلئے آڈیٹوریم ،ہاسٹل اورغیرنصابی سرگرمیوں کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تمام قوائد ضوابط پورا کرنے کے لیے ایئر یونیورسٹی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔