"حکومت کو5سال دینے کوتیارہوں لیکن عوام تیار نہیں"



اسلام آباد(24 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکہتی ہیں کہ وہ حکومت کو پانچ سال دینےکوتیارہیں لیکن عوام تیار نہیں۔

 احتساب عدالت پیشی کےموقع پرمریم نوازنےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ وہ کسی سےمحاذآرائی نہیں چاہتیں۔ وہ اپنےمطالبات محدودکررہی ہیں۔ مریم نوازنےکہاحکومت کمزورہے۔سیاستدانوں اورمیڈیاکی زباں بندی سےحکومت کی کمزوری عیاں ہوتی ہے۔

مریم نوازنےاپنی گفتگومیں جج ارشدملک سےمتعلق ویڈیوکوایک بارپھرناقابل تردیدقراردےدیا۔ مریم نوازنےبتایاکہ بات کرنےکیلئےان سےکئی باررابطہ کیاگیالیکن وہ اصولوں کی قربانی دینےکیلئےتیارنہیں۔ انھوں نےکہاوہ توحکومت کوپانچ سال دینےکوتیارہیں لیکن عوام نہیں۔

احتساب عدالت پیشی کےموقع پرمریم نوازنےخاص طورپرڈیزائن کیاگیاکرتاپہناتھا۔ جس پرمیاں نوازشریف کی رہائی کامطالبہ لکھاتھا۔یہ کرتا مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے خاص طور پر ڈیزائن کیا۔