4 ماہ کے بچے کے پیٹ میں بچہ



میہڑ (24 نیوز) صوبہ سندھ کے شہر میہڑ میں 4ماہ کے بچے کے پیٹ سے ایک اور بچے کی پیدائش ہوئی، بچہ مردہ حالت میں تھا، ڈاکٹروں کے مطابق اس طرح کا واقعہ پانچ لاکھ میں سے ایک بار ہوتا ہے۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

سندھ کے شہر میہڑ میں قدرت کا کرشمہ دیکھا گیا۔ بشیراں نامی خاتون کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی، سب بہت خوش تھے لیکن کچھ عرصہ بعد بچے کی حالت خراب ہونے لگی۔ چانڈکا اسپتال لاڑکانہ لے جایا گیا تو انکشاف ہوا کہ 4ماہ کےسدھیر کے پیٹ میں ایک اور بچہ موجود ہے۔

بچے کا سر، کان،پاؤں اور جسم کے اعضا تو موجود تھےلیکن وہ مردہ حالت میں تھا،جسے آپریشن کے ذریعے باہر نکال لیا گیا۔ ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر عبدالستار شیخ کا کہنا ہے کہ 5لاکھ کیسز میں ایک ایسا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر صمد تنیو کا کہنا تھا کہ مردہ بچے کے اعضا محفوظ کر لئے گئے ہیں، جنہیں جامعہ بے نظیر بھٹو کے میوزیم میں رکھا جائے گا۔ شیرخوار سدھیر کی والدہ بھی بیٹے کی صحت یابی پر خوش ہیں جس کا کہنا ہے کہ بروقت آپریشن سے بچے کی جان بچ گئی۔ آپریشن کے بعد چار ماہ کے بچے کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer