قبائلی اضلاع میں پہلے صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، زبردست جوش و خروش

قبائلی اضلاع میں پہلے صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، زبردست جوش و خروش


پشاور(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر پولنگ جاری، ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئی۔ووٹرز میں زبردست جوش وخروش، چہروں پرخوشی عیاں۔ پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی۔تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب، صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں شکایات سیل قائم  کردیا گیا۔

قربانیاں رنگ لے آئیں، خیبرپختونخواکےقبائلی اضلاع کی بھی سنی گئی۔8ضلعوں کے28لاکھ ووٹرز آج اپنے سولہ صوبائی نمائندے منتخب کریں گے۔انتخابی عملے کو سامان کی فراہمی مکمل ہوگئی۔پاک فوج نے سیکورٹی کیلئے پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لیا۔

 خیبرپختونخواکے قبائلی اضلاع اور سابق فاٹا کےنام سےمعروف علاقوں میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلیےمیدان سج گیا،صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں پر بڑی سیاسی جماعتوں،سابق ارکان اسمبلی اور آزادامیدواروں کےدرمیان دلچسپ مقابلےکی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کےعوام پہلی بارصوبائی ارکان اسمبلی کا انتخاب کریں گے، پولنگ کاعمل صبح 8 بجےسے شام 5 بجے تک جاری رہے گا،الیکشن کمیشن کے مطابق 285 امیدوارمیدان میں ہیں،جن میں2خواتین بھی شامل ہیں۔ انتخابات میں 28 لاکھ 1 ہزار837 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مرد ووٹرزکی تعداد 16لاکھ 70 ہزارجبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد11لاکھ 30 ہزارہے۔

انتخابات کیلئے ایک ہزار897پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں 554 کوانتہائی حساس اور461 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پاک فوج کےجوان انتہائی حساس 554 پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر جبکہ دیگر تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔