پی آئی اے کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا


گلگت( 24نیوزگلگت ائیرپورٹ میں جہاز رن وے سے اتر گیا،پی آئی اے کاجہاز رن وے پر ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت ائیرپورٹ پرپی آئی اے کاجہاز رن وے پر ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوگیا،پی کے 605اے ٹی آر طیارہ اسلام آباد سے گلگت پہنچا تھا، جیسے ہی لینڈنگ کرنے لگا تو یہ واقعہ پیش آگیا، تمام مسافروں کوبحفاظت نکال لیا گیا جبکہ ایئرپورٹ کا رن وے عارضی طور پر بند کر دیا گیا,کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافر خیروعافیت سے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کاطیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر ا،طیارے میں عملے سمیت54مسافرسوارتھے، جو کہمسافر محفوظ رہے تاہم جہاز کو نقصان پہنچا، گلگت ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

 چیف سیکریٹری گلگت بلتستان حادثے کے فورا" بعد ائیر پورٹ پہنچے اور تفصیلات معلوم کیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو انکوائری کرکے رپورٹ کرنے حکم دیا، دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی گلگت کی جانب بروقت امدادی کاروائی پر ریسکیو ٹیموں اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔