زلزلہ زدگان کی رقم کھانا مردے کا گوشت کھانے کے برابر ہے: شہباز شریف

زلزلہ زدگان کی رقم کھانا مردے کا گوشت کھانے کے برابر ہے: شہباز شریف


لاہور(24نیوز) رمضان شوگر ملز اسکینڈل میں شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف کہتے ہیں ڈیلی میل پر خبر چھپوا کر پاکستان کی بدنامی کی گئی۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں شہباز شریف نے جج سے کہا جھوٹے الزامات لگا کرمقدمات درج کیئے جا رہے ہیں ۔شہبازشریف کاکہناہے کہ برطانوی اخبار میں جھوٹی خبر لگوا ئی گئی کہ میں نے زلزلہ زدگان کی رقم خوردبرد کی حالانکہ زلزلہ زدگان کی رقم کھانا مردے کا گوشت کھانے کےمترادف ہے۔

مسلم لیگ ن کےرہنماعطااللہ تارڑ،وحیدعالم خان،میاں مرغوب احمد،مرزاجاویدسمیت دیگربھی میاں شہبازشریف سےاظہاریکجہتی کےلیےاحتساب عدالت پہنچے۔ جن کاکہناتھاکہ ن لیگ کےخلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پیشی کےموقع پر راستوں کوکنٹینرزاورخاردارتاریں لگاکربلاک کیاگیاتھا۔عدالت نے سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔