کنٹریکٹ پرکام کرنیوالے ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری

کنٹریکٹ پرکام کرنیوالے ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری


لاہور( 24نیوز ) پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پرکام کرنیوالےہزاروں ڈاکٹرزکومستقل کرنے کافیصلہ کرلیا، مستقل ہونیوالے ڈاکٹرز کو تین سال تک دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینا لازمی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پرکام کرنیوالےہزاروں ڈاکٹرزکومستقل کرنے کافیصلہ کرلیاہے،ہسپتالوں کے سربراہان کو کنٹریکٹ ڈاکٹرزکےکوائف اکٹھے کرنےکےاحکامات کردئیے گئے، مستقل ہونیوالے ڈاکٹرز کو تین سال تک دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینا لازمی ہو گا،باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ مراسلہ میں بیان کیا گیا کہ کنٹریکٹ پرکام کرنیوالےڈاکٹرزاپنی تعیناتی،توسیع کی دستاویزات فراہم کرینگے،سپیشل پے پیکج پر کام کرنے والے ڈاکٹر مستقل نہیں ہوں گے، کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو اپنے خلاف نو انکوائری سرٹیفیکیٹ دینا لازم ہو گا ،ایسے ڈاکٹرز جو کہ مستقل نہیں ہونا چاہتے وہ بیان حلفی دیں گے۔

بیان حلفی نہ دینے والے ڈاکٹروں کو خود بخود ریگولر پالیسی کا حصہ بن جائیں گے، کنٹریکٹ پرکم از کم 4سال کادورانیہ پورا کرنیوالے میڈیکل آفیسرزکی تفصیلات اورویمن میڈیکل آفیسرکومستقل کرنےکیلئے ہسپتالوں سے تفصیلات طلب کرلی گئیں،محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ٹیچنگ اورسرکاری ہسپتالوں کومراسلہ جاری کردیا۔