عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا


کراچی(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی نے پاکستان میں بھی سونا سستا کر دیا،  فی تولہ قیمت آٹھ سو روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت آٹھ سو روپے کی کمی سے تراسی ہزار تین سو روپے رہ گئی۔ دس گرام سونا چھ سو پچاسی روپے کی کمی سے اکہتر ہزار چار سو روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پینسٹھ ہزار چار سو پچاس روپے فی دس گرام ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں تیرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔