مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی 46 ویں برسی

 مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی 46 ویں برسی


(24 نیوز) مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی 46ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ 

مارشل آرٹ کے چاہنے والوں میں سے کوئی ایسا نہیں ہو گا جو مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کو نہیں جانتا ہوگا ۔بروس لی نے ایک عرصے تک دنیا کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ۔ مگر فلمی دنیا میں آنے کے بعد کچھ عرصہ تک ہی اپنے چاہنے والوں کے چہروں پر خوشی بکھیر سکا ۔ 

27نومبر 1940کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔ بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں لیکن بروس لی نے یہ سب بدل دیا۔’انٹر دی ڈریگن‘ اور’فسٹ آف فیوری‘ جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی کا انتقال دماغ کی سوجن کے باعث صرف32 سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔

بروس لی کے بیٹے ’برینڈن لی ‘1993 میں 28 سال کی عمر میں ایک فلم ’دی کرو‘ کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ بروس لی کے کروڑوں پرستار انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ بروس لی کی 20جولائی 1973 کو ہانگ کانگ میں پراسرار موت کا ابھی تک معمہ حل نہیں ہو سکا ہے۔