انگلش ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

انگلش ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا


ناٹنگھم ( 24نیوز ) انگلش شیروں نے کینگروز کے خلاف 481 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے سے ایلکس ہیلز 147 رنز کی بہترین اننگز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ جونی بیئرسٹو 139، جیس روئے 82 اور کپتان اوئن مورگن 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلوی بولرز کی انگلش بلے بازوں نے اتنی پٹائی کی کہ کینگروز کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بولر انڈریو ٹائی نے 9 اوورز میں 100 رنز دیئے جبکہ جھائی رچرڈسن نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 92 رنز دیئے۔

پڑھنا مت بھولیں :چیمپینزٹرافی ماضی کاحصہ ہے، ہمیں اب آگے دیکھنا ہوگا، سرفراز احمد

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 239 رنز پر ہی ڈھیڑ ہوگئی اور اس طرح انگلینڈ نے باآسانی آسٹریلیا کو 242 رنز سے ہرا دیا جوکہ انگلینڈ کی سب سے بڑی فتح ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔