انڈونیشیا میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

انڈونیشیا میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ


جکارتا(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں 80افرادکولے جانے والی کشتی ڈوب گئی ، حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کشتی دارالحکومت جکارتاسے 1300کلومیٹر شمال مغرب میں واقع صوبہ شمالی سماٹرا میں جھیل توبہ میں ڈوبی۔ کشتی مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے موسم کی خرابی کی وجہ سے ڈوب گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اب تک 6 مسافروں کوریسکیو کرلیا گیا ہے، ایک شخص ہلاک اور باقی لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بسوں اور ریل گاڑیوں کے بعد ہوائی جہازوں میں بھی بھکاری بھیک مانگنے لگے

باقی لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو حکام نے کارروائیوں کیلئے کشتیاں روانہ کردی ہیں لیکن خراب موسم نے تلاشی کے عمل کو متاثر کر رکھا ہے۔

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔