کوئٹہ میں آپریشن:خاتون سمیت چار دہشتگرد ہلاک،راہگیربچہ شہید


کوئٹہ ( 24نیوز ) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور ایف سی کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،مقابلے میں خاتون سمیت 4دہشت گرد مارے گئے،دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4سالہ بچہ شہید اور اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دشت تیز میل میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کی، کمپاونڈ پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی،جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں اور ایف سی کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوگیا۔

 یہ بھی ضرور پڑھیں: کپتان نےکارکنوں کوشٹ اپ کال دے دی
کمپاونڈ میں موجود ایک دہشت گرد نے بکتر بند کے قریب خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4اہلکار زخمی ہوئے۔دو دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے،فائرنگ سے دہشت گردوں کی ساتھی خاتون بھی ہلاک ہوگئی۔
دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے سے 4سالہ بچہ چل بسا، ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 2دہشت گرد عید کے روز لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔