الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پاک افواج سے مدد مانگ لی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پاک افواج سے مدد مانگ لی


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کیلئے ساڑھے تین لاکھ فوجیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے موقع پر پاک افوج سے مدد مانگ لی ہے۔ اور اسی مقصد کے لیے وزارت دفاع کو سمری ارسال کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکاروں کی خدمات مانگی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فوج تعینات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات اس سال 25 جولائی کو ہوں گے، جس کیلئے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔