منڈی بہاوالدین: وکٹوریہ برج کی تعمیر میں مافیا رکاوٹ

منڈی بہاوالدین: وکٹوریہ برج کی تعمیر میں مافیا رکاوٹ


منڈی بہاؤالدین(24نیوز) منڈی بہاؤالدین کے قریب تین اضلاع کو ملانے والے وکٹوریہ برج کی تعمیر میں مافیا رکاوٹ بن گیا۔ بااثر لوگوں نے بلیک میلنگ شروع کر دی۔ رکاوٹ کےخلاف عوام اورسیاسی نمائندے سڑکوں پر نکل آئے۔

منڈی بہاؤالدین، ملکوال کے قریب دریائے جہلم پر وکٹوریہ برج کی تعمیر علاقے کا دیرینہ مطالبہ ہے۔  کام شروع ہوتے ہی چند بااثر لوگوں نے بلیک میلنگ شروع کر دی۔ مختلف ہربوں سے رکاوٹیں شروع کر دیں ۔ وکٹوریہ برج کی تعمیر تین اضلاع کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

 20منٹ کا راستہ پل نہ ہونے کی وجہ سے اڑھائی گھنٹہ میں طے ہوتا ہے۔ منصوبہ پر 3ارب 54کروڑ 10لاکھ روپے لاگت آئے گی جس کی پہلی قسط 25کروڑ70لاکھ روپے جاری ہو چکی ہے مگر تعمیر میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس لے لیا

یہ منصوبہ این ایل سی نے مکمل کر نا ہے۔  پل میں رکاوٹ کا سنتے ہی عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ منصوبہ میں کس قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ منصوبہ میں تاخیر کی خبر 24 نیوز نے نشر کی تھی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔