الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات عام کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات عام کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 ہزارامیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے کتنے اثاثے ہیں، حلف نامے میں کیا لکھا، تفصیلات عام کر دی جائیں گی جو انٹرنیٹ پرووٹرز کو میسر ہوں گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹربیونلز نے ملک بھر میں کام شروع کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد امیدواروں کے حلف نامے اوراثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا۔واضح رہے کہ ماضی میں سیاستدانوں کے تحفظات کے بعد ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کرنا بند کر دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پاک افواج سے مدد مانگ لی

دوسری جانب ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے 849 حلقوں کیلئے 21 اپیلٹ ٹربیوبلز بنائے گئے ہیں،اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی۔ اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔