زلفی بخاری سے متعلق کسی نے فون نہیں کیا: نگران وزیر داخلہ


اسلام آباد(24نیوز) نگران وزیر داخلہ  کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری سے متعلق کسی نے فون نہیں کیا،عمرہ پر جانے کی درخواست پر چھ روز کا استثنیٰ دیا گیا.

نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری سے متعلق کسی نے فون نہیں کیا. میڈیا پر غلط بیانی کی گئی کہ زلفی بخاری کا نام نکالنے کے لیے کسی نے فون کیا، نیب کی استدعا پر پاسپورٹ ایکٹ کے تحت نام بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا. 

یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت کی کپتان پر نوازشیں، چار مطالبات پورے کردیئے 

دوسری جانب اسلام ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے زلفی بخاری اور وزارت داخلہ کو نوٹسز جاری کر دیئے۔جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی زلفی بخاری کی گونج سنائی دی گئی، سینیٹر رحمان ملک نے کہا  کہ زلفی بخاری کا مسئلہ اہم ہے ،  قوم حقیقت جاننا چاہتی ہے۔ مسئلے میں اگر حقیقت ہے تو یہ ہمارے اداروں کیلئے باعث بدنامی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔