5 ہزار روپے کی خاطر نوجوان لڑکی کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

5 ہزار روپے کی خاطر نوجوان لڑکی کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار


کراچی (24نیوز) نیو کراچی میں پانچ ہزار روپے کی خاطر بیس سالہ لڑکی رمشہ کے قتل میں گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا.

 کراچی کے علاقہ نیو کراچی میں 5 ہزار روپے کی خاطر 20 سالہ لڑکی رمشہ کو قتل کرنے والے افراد کو  گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان محمد حسن آغا اور عظیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کے ملزمان نے 30 اپریل کو 20 سالہ لڑکی کو قتل کیا، جبکہ مقتولہ کے بھائی وجاہت خان کو شدید زخمی بھی کردیا ۔ ملزمان کو سی ڈی آر کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مقصود پر گولیاں کس نے برسائیں؟ سی سی ٹی وی نے پول کھول دیا

ملزم نے مقتولہ رمشا سے پانچ ہزار روپے لینے تھے نہ دینے پر قتل کیا ۔ ملزمان کے خلاف نیو کراچی تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔ سماعت کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا  گیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔