فلائیٹ لیٹ ہونے پر مسافروں نے ایئربلیو کی علامتی نمازجناز ہ ادا کر دی

فلائیٹ لیٹ ہونے پر مسافروں نے ایئربلیو کی علامتی نمازجناز ہ ادا کر دی


لاہور (24نیوز)جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ائیربلیو کی کراچی جانے والی پرواز آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی تو مسافروں نے ائیر پورٹ پر ہنگامہ کردیا،مشتعل مسافروں نے روانگی لاونج میں ائیربلیو کی علامتی نماز جنازہ ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401 کو صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ پرواز کو بروقت کراچی نہیں بھجوا سکی، جبکہ مسافروں کو اس مسئلے سے مسلسل بے خبر رکھا گیا، جس پر انتظار کی سولی پر لٹکے مسافر مشتعل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پاک افواج سے مدد مانگ لی

مشتعل مظاہرین نے لاہور ائیر پورٹ کے روانگی لاونج میں احتجاج کرتے ہوئے اسے میدان جنگ میں تبدیل کر دیا، مشتعل مسافروں نے ایئربلیو انتظامیہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نعرے بازی کی، مشتعل مسافروں نے ائیربلیو کے خواتین عملے کو بھی گھیر لیا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ائیربلیو کے مہنگے ٹکٹ خریدے اور صبح چھ بجے سے ائیرپورٹ پر موجود رہے،آخر کار انتظامیہ نے پرواز منسوخ کردی۔