مریم نواز کے اثاثے سامنے آگئے


اسلام آباد(24نیوز) مریم نواز کے اثاثے سامنے آ گئے ، 1506 کنال زرعی اراضی کی مالکہ، چودھری شوگر ملز،حدیبیہ پیپر ملز،حدیبیہ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ،حمزہ سپننگ ملزاور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں شیئر ہولڈر نکلیں۔

مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں 1506 کنال زرعی اراضی کی مالکہ ثابت کیا ہے  اس کے علاوہ مختلف کمپنیوں میں ان کے شیئرز بھی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق مریم نواز   حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ لمیٹڈ، حمزہ سپننگ ملز، چوہدری شوگر ملز  اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں شیئر ہولڈر ہیں۔

پڑھنا مت بھولیں: الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات عام کرنیکا فیصلہ

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے فیملی کی زیر تعمیر فلور ملز میں 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور انہوں نے سافٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70 لاکھ روپے بطور قرض بھی دے رکھا ہے۔مزید لکھا گیا کہ مریم نواز کو 4 کروڑ 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف ملے اور ساڑھے 17 لاکھ روپے کے زیورات بھی ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔