اردو ادب کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی انتقال کر گئے


24نیوز : مشتاق احمد یوسفی انتقال کر گئے۔ مشتاق احمد یوسفی کافی عرصہ سے علیل تھے۔ جو اب انتقال کر گئے ہیں۔  4 ستمبر، 1921ء ریاست ٹونک راجھستان، ہندوستان میں ہوئی۔

  مشتاق احمد یوسفی ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز، ڈی لٹ اعزازی کا شمار اردو زبان کے عظیم ترین مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ وہ 94 برس کی عمر میں  20 جون 2018 کو کراچی میں  انتقال کر گئے۔آپ نے ابتدائی تعلیم راجپوتانہ، ایم-اے (فلسفہ) آگرہ یونیورسٹی، ایل ایل بی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی تشریف لے آئے اور مسلم کمرشل بینک میں ملازمت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران سیریزمیں رنگ بھرنے والے مظہر کلیم ایم اے دنیا چھوڑ گئے

مشتاق احمد یوسفی ایک بلند پایہ طنز و مزاح نگار تھے۔ 1950 میں مسلم کمرشل بینک میں تعینات ہوئے اور ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدے تک پہنچے۔ 1965 میں الائیڈ بینک بطور مینیجنگ ڈائریکٹر جوائن کیا۔ 1974 میں یونائیٹڈ بینک کے صدر بنے۔ 1977 میں پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین بنے۔