امریکہ نے پاکستان سے پھر ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ کر دیا


24 نیوز : افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے نامزد امریکی جنرل آسٹن ملر نے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی جنرل آسٹن ملر کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان سے بڑی توقعات ہیں۔ سفارتی اور سکیورٹی کے پیش نظر پاکستان ایک اہم ملک ہے۔ امریکہ پاکستان کو مسئلہ کے حل کے طور پر دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: ”سب منافق ہیں“امریکہ نے انسانی حقوق کونسل کو بائے بائے کہہ دیا

جنرل آسٹن ملر نے دہشت گردی میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بہادری سے لڑی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اب بھی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان سے بڑی توقعات ہیں۔ سفارتی اور سکیورٹی کے نقطہ نظر سے پاکستان اہم ہے۔