عمران خان، آصف زرداری اور مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی

عمران خان، آصف زرداری اور مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی


اسلام آباد ( 24نیوز ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوار اور سابق صدر آصف علی زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔

مریم نواز کے اثاثہ جات

مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں 1506 کنال زرعی اراضی کی مالکہ ثابت کیا ہے  اس کے علاوہ مختلف کمپنیوں میں ان کے شیئرز بھی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق مریم نواز   حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ لمیٹڈ، حمزہ سپننگ ملز، چوہدری شوگر ملز  اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں شیئر ہولڈر ہیں۔

یہ ویڈیو  ضرور دیکھیں:

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے فیملی کی زیر تعمیر فلور ملز میں 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور انہوں نے سافٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70 لاکھ روپے بطور قرض بھی دے رکھا ہے۔مزید لکھا گیا کہ مریم نواز کو 4 کروڑ 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف ملے اور ساڑھے 17 لاکھ روپے کے زیورات بھی ہیں۔

عمران خان کے اثاثہ جات کی تفصلات

 پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی آمدن کی مکمل تفصیلات ریٹرننگ افسرکو جمع کروادی گئیں۔ جس کے مطابق عمران خان کے کل اثاثے 1ارب 40کروڑ 42لاکھ 32ہزار 500روپے مالیت کے ہیں۔ دستاویز کے مطابق عمران خان کو زمان پارک لاہور میں 29کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کا ایک مکان وراثت میں ملا ہے جبکہ 75کروڑ مالیت کا 300کنال 5مرلہ کا اسلام آباد میں ایک گھر تحفے مین ملا۔ 12کروڑ مالیت کی 6کنال 16مرلہ زمین بنی گالہ اسلام آباد میں ہے۔ دستاویزات کے مطابق 10لاکھ روپے مالیت کا 10مرلہ کا ایک گھر میانوالی میں ہے، 25لاکھ روپے مالیت کا 9مرلہ کا ایک پلاٹ لاہور میں ہے۔

یہ خبر  ضرور پڑھیں:نگران حکومت کی کپتان پر نوازشیں، چار مطالبات پورے کردیئے

 

دستاویز کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال47لاکھ 76ہزار611روپے کی آمدن ظاہر کی جس کے ذرائع آمدن زراعت، تنخواہ اور بینک منافع ظاہر کیا۔ عمران خان 168 ایکڑزرعی زمین کےمالک ہیں۔ عمران خان نےگزشتہ سال اپنی آمدن پرایک اکھ3ہزار763روپے ٹیکس ادا کیا، عمران خان کو 2015 میں 3 کروڑ 56 لاکھ 50ہزار565روپے، 2016 میں 1 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار878روپے اور 2017 میں 46 لاکھ 76 ہزار611روپے آمدن ہوئی۔ زرعی آمدنی 2015 میں 34 لاکھ16ہزار500روپے، 2016 میں 33 لاکھ 49ہزار 400روپے اور 2017میں 23لاکھ60ہزار روپے ہوئی جبکہ بطور ایم این اے عمران خان نے 2015 میں 9لاکھ 21 ہزار 622روپے، 2016 میں 9لاکھ 54ہزار 408روپے اور 2017 میں 18لاکھ 8ہزار 991روپے تنخواہ وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان نےکارکنوں کوشٹ اپ کال دے دی

دستاویز کے مطابق عمران خان کے کل اثاثے ایک ارب 40کروڑ 42لاکھ 32ہزار 500روپے مالیت کے ہیں، عمران نے پاکستان میں موجود اثاثوں میں بھکر، میاں چنوں، شیخوپورہ، لاہور، اوراسلام آباد میں اپنی جائیدادیں ظاہر کی ہیں۔ دستاویز کے مطابق عمران خان نےغیرملکی دوروں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہرکی ہیں۔ دستاویز کے مطابق عمران خان کو 3سال میں5 کروڑ 34 لاکھ 11ہزار 54روپے آمدن ہوئی۔ عمران خان کا پاکستان اور بیرون ممالک کوئی کاروبار نہیں۔ عمران خان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، عمران خان کی پاکستان میں مختلف مقامات پر 14 جائیدادیں ہیں۔

آصف علی زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات

 

سابق صدر آصف علی زرداری کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 نواب شاہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اثانہ جات کی تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے ذرائع آمدن زمینداری اور کاروبار ظاہر کیا ہے اور وہ 75 کروڑ 86 لاکھ 69 ہزار 73 روپے کے مالک ہیں۔دستاویزت کے مطابق آصف زرداری 349 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں اور انہوں نے 7399 ایکڑ زرعی زمین ٹھیکے پر لی ہے۔سابق صدر نے 2016 میں زراعت سے 11 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار روپے اور کاروبار سے 82 لاکھ 45 ہزار 900 روپے کمائے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشحال پاکستان سکیم، ثبوت نہ ملنے پر نواز شریف کیخلاف انکوائری بند 

سابق صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامہ کے مطابق ان کے پاس کوئی غیر ملکی پاسپورٹ نہیں ہے۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق آصف زرداری نے سال 2015 میں 19 لاکھ 5600 ٹیکس ادا کیا۔دستاویزات کے مطابق شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے 2017 میں زراعت سے 13 کروڑ 40 لاکھ 16 ہزار 650 روپے اور کاروبار سے 97 لاکھ 51 ہزار 400 روپے کمائے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito