سرکاری سکولوں کا بتیس کروڑ کا نان سیلری بجٹ نہ مل سکا

سرکاری سکولوں کا بتیس کروڑ کا نان سیلری بجٹ نہ مل سکا


لاہور(24نیوز) لاہور کے سرکاری سکولوں کا بتیس کروڑ کا نان سیلری بجٹ نہ مل سکا۔ شہر کے گیارہ سو  سرکاری سکول راواں سال نان سیلری بجٹ سے تاحال محروم ،محکمہ خزانہ نے لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کو بجٹ جاری کیا پر مل نہ سکا۔

لاہور کے سرکاری سکولوں کا بتیس کروڑ کا نان سیلری بجٹ پر محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام تاحال خاموش ہیں۔ جس کے باعچ شہر کے گیارہ سو  سرکاری سکول راواں سال نان سیلری بجٹ سے تاحال محروم ہیں۔ نان سیلری بجٹ نہ ملنے کے باعث سرکاری سکولوں کے چھ ماہ کے بلوں کی ادائیگی واجب الادا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کا ٹریننگ شیڈول جاری کر دیا گیا 

سکول سربراہاں کا کہنا ہے کہ لیسکو نے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے پر سرکاری   کے سربراہاں سکولوںکو بھی وارننگ جاری کردی۔ جون میں سکولوں کا بل ادا نہ کیا گیا، تو سکول کی بجلی کا کنیکشن کاٹ دیا جائے گا۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito