گھریلو تنازع پر بیٹوں نے امام مسجد باپ کو قتل کر دیا

گھریلو تنازع پر بیٹوں نے امام مسجد باپ کو قتل کر دیا


جھنگ ( 24 نیوز ) شہر کے علاقہ محلہ نظام آباد میں بیٹوں نے سنگدلی کی انتہا کر دی، گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے با پ کو قتل کر دیا۔ مقتول حافظ محمد اقبال امام مسجد تھے۔

پولیس کے مطابق جھنگ کے علاقہ محلہ نظام آباد کے رہائشی امام مسجد حافظ محمد اقبال کو کسی اور نے نہیں اپنے بلکہ اپنے ہی خون نےابدی نیند سلا دیا۔ غلام مرتضیٰ، غلام مجتبیٰ، غلام مصطفیٰ اور محی الدین نے اپنے ہی باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کا یہ واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں ایم پی اے کا امیدوار قتل

ورثاء کا کہنا تھا کہ بیٹوں نے بوڑھے باپ کو گھریلو تنازع پر طیش میں آ کر گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مقتول اپنے بچوں کے خوف سے کمرا بند کر کے سوتا تھا۔ آج صبح جب وہ امامت کے لیے نہ پہنچے تو قتل کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کی بہن کنیز فاطمہ کی مدعیت میں مقدمہ کا اندارج کیا گیا۔ حافظ اقبال کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں کہرام برپا ہو گیا۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔

خیال رہے کہ مقتول حافظ اقبال نے تین بیٹیوں اور بیوہ کو پسماندگان میں چھوڑا ہے۔