بالی وُڈ کے دبنگ خان کو گوگل نے بدترین اداکار قرار دیدیا

بالی وُڈ کے دبنگ خان کو گوگل نے بدترین اداکار قرار دیدیا


 24نیوز: کروڑوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان پر گوگل نے کاری ضرب لگادی۔ بالی ووڈ کا بدترین اداکار قراردے دیا۔ دبنگ خان کے مداحوں کو شدید دھچکا لگا کہ آخر گوگل نے انہیں کیوں بدترین اداکارقراردیا۔

تو گوگل اس کی وجہ بھی بتادی اور وہ ہے فلم ریس تھری گوگل فلم میں سلمان خان کے کردار سے متفق نہیں۔ گوگل کا سکرین شارٹ وائرل ہوتے ہی سلمان خان بھڑک اٹھے اور کہا کہ یہ ان کے لیے حیران کن بات ہے۔

دوسری جانب سلمان خان کی فلم ریس تھری نے شائقین کے دل جیت لیے۔ فلم تین روز میں 100کروڑ کا بزنس کرتے ہوئے فلم سنچری کلب کاحصہ بن گئی۔ کمائی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور دیکھنے والوں کا تانتا بھی بندھا ہوا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito