ڈالر کی قیمت میں اضافے نے سیاحوں کے خواب بھی چھین لئے

ڈالر کی قیمت میں اضافے نے سیاحوں کے خواب بھی چھین لئے


اسلام آباد(24 نیوز ) پاکستان میں عوام کا گرمیوں کی چھٹیاں سیاحتی مقام پر گزارنے کا خواب چکنا چور ہو گیا،ہوائی کمپنیوں نے اندرون و بیرون ملک کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردی۔

ڈالرز کی اونچی اڑان اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام کی گرمیوں کی چھٹیوں کا مزہ بھی کرکرا ہو گیا ، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازوں کا کرایہ ساٹھ ہزار روپے سے زائد وصول کیا  جانے لگا ۔

اس سے قبل 60 ہزار سے زائد کرایہ کسی بھی غیر ملکی ایئر لائن کا بیرون ملک کا کرایہ ہوتا تھا،قومی ایئرلائن سمیت  ایمریٹس ائرلائن، قطر ترکش اتحاد ائیر ویز اور دیگرفضائی کمپنیوں نے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ۔

یاد رہے  وزیر اعظم عمران خان کے  سیاحت کے فروغ کے  ویژن کے حوالے سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایروناٹیکل چارجز ختم کر دئیے تھے جس کا مقصد ملکی ائرلائن کو سپورٹ کرنا تھا  تاکہ مسافروں سے کرائے کم وصول کیے جائیں،یہ سہولت بھی ختم کردی گئی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer