دو ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

دو ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں


حیدرآباد(24نیوز)حیدرآباد میں مال گاڑی اور جناح ایکسپریس آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اورمتعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس وقت متعددمسافر بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تصادم حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوا کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس اور سامنے سے آنے والی مال گاڑی میں ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ دیگر زخمیوں کو بھی نکال کر اسپتال پہنچایا جا رہا ہے، ٹریک مکمل طور پر بند ہے۔ کراچی سے براستہ حیدرآباد جانیوالی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید خبر ملنے کے باوجود سیاست میں مشغول

حادثے کی خبر ملنے کے باوجود وزیر ریلوے شیخ رشید سیاست میں مشغول رہے،حادثے کے متاثرین کی بازپرس کرنے کے بجائے دعوتیں اڑاتے رہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer