مریم نواز نے صحافی کے سوال پر شعر سنا ڈالا

مریم نواز نے صحافی کے سوال پر شعر سنا ڈالا


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز ایک بار پھر عدلیہ کے خلا ف بول پڑیں، کہتی ہیں انہیں معلوم نہیں کہ ان پر کیا الزام ہے، 6 ماہ ہوگئے کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتےہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ پہلے 6ماہ میں کیا ثابت ہوا جو اب نئی چیزیں مل گئی ہیں۔ ،مجھے پتہ نہیں مجھ پر کون سا الزام ہے۔کیس میں کوئی جان نہیں ہے۔جتنے دستاویزات پیش ہوئیں وہ ہم نے خود فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کانسٹیبل کو خواجہ آصف سے ملنےکی کوشش مہنگی پڑھ گئی 

 مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے ۔آپ نے کرپشن کا الزام لگایا ہے۔کرپشن ثابت کریں۔ عمران خان نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی میری ہے۔عمران خان کو کہا جاتا ہے نہیں نہیں تم ٹھیک ہو۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری، عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:نواز شریف 

 دوسری جانب صحافی نے سوال کیا کہ جن لوگوں پر آپ نے احسان کئے وہ آج آپ کو بھول گئے جس پر مریم نواز نے بلھے شاہ کا شعر پڑھ دیا۔ چنگیاں نال جے نیکی کریے نسلاں تک نہ بھلدے۔